سرینگر۔ جموں و کشمیر کے بارہمولہ سے پولیس نے دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے دو جنگجو سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج، نیم فوجی فورس اور پولیس اہلکاروں نے شہر کے پرانے علاقے میں کل گھر گھر جا کر تلاشی مہم شروع کی اور اس دوران ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں آٹھ افراد کو پکڑا۔
start;">پوچھ گچھ کے دوران دو لوگوں نے قبول کیا کہ وہ جیش محمد سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان لوگوں نے ہی 17 اگست کو فوج کے قافلے پر حملہ کرنے میں جنگجوؤں کی مدد کی تھی، اس حملے میں ایک فوجی اور ایک پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ پولیس نے ان کے پاس سے ایک اے کے رائفل، ایک پستول، کچھ ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کئے ہیں۔ اس سے پہلے بھی پرانے بارہمولہ شہر میں ایک تلاشی مہم چلائی گئی تھی جس میں سیکورٹی فورسز نے 44 ملک دشمن عناصر کو گرفتار کرکے چین اور پاکستان کے پرچم برآمد کئے تھے۔